زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی حجم 21 ارب دو کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
سرکاری ذخائر کی تفصیلات
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور 19 دسمبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15 ارب 90 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 12 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں اور مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب دو کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔








