یو اے ای کے صدر مختصر دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ، صدر، وزیراعظم اور دیگر سے ملاقاتیں
دورہ پاکستان کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں، جن میں دو طرفہ تجارت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
سرکاری دورہ
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان نے 26 دسمبر 2025 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ، انسانی باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ اور فرانزک کہاں ہورہا ہے؟ ورثاء، سیاسی، مذہبی جماعتوں اور تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے، فاروق ستار
خوش آمدید کی تقریب
راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یو اے ای صدر اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کابینہ کے دیگر سینئر ارکان اور سرکاری حکام بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری
فضائی سلامی
مہمان صدر کا طیارہ جوں ہی پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے انہیں شاندار فضائی سلامی دی۔ پاک JF7 تھنڈر بلاک III طیاروں کے 6 رکنی دستے نے شیخ محمد بن زاید النہیان کا اسقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عبیرہ ضیاء کا اکادمی ادبیات پاکستان کا دورہ، چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف سے ملاقات
رسمی ایئر ایسکارٹ
پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی رسمی ایئر ایسکارٹ فراہم کیا، جو دونوں ممالک کے گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026: رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع
جدید لڑاکا طیارہ
جے ایف 17 تھنڈر بلاک III جدید ترین 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو پاک فضائیہ کی جدید آپریشنل صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ نے بالآخر خود کو تبدیل کر ہی لیا، نئی تصاویر وائرل
تاریخی استقبال
نور خان ایئر بیس پر لینڈنگ کے بعد معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ شیخ محمد بن زاید النہیان اپنے طیارے سے باہر آئے تو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی
دو طرفہ تعلقات کی بہتری
دورے کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان خوشگوار گفتگو ہوئی، جس کا محور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کی لاشیں صرف سوشل میڈیا پر موجود ہیں، عطا تارڑ کا بیان
اقتصادی تعاون اور ترقی
ملاقات میں دونوں فریقوں نے اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے تبادلے میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 404 Not Found
اخلاقی عزم
دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز ہفتے میں چار روز کام کریں گی: وزیر تعلیم
دورے کا اختتام
شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ مہمان صدر نے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم کے علاوہ صدر مملکت اور فیلڈ مارشل سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
عام تعطیل کا اعلان
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد پر اسلام آباد میں جمعے کو عام تعطیل رہی اور پاکستان سیکرٹریٹ سمیت تمام وفاقی ادارے بند رہے۔








