ہم غیرمشروط مذاکرات نہیں کریں گے، معاون خصوصی پختونخوا
پشاور میں مذاکرات کے حوالے سے بیان
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ ہم غیرمشروط مذاکرات نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے 600 مہمانوں کو کھانا کھلاؤ ورنہ شادی کینسل
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا ہے کہ تمام ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کوسونپی گئی ہے۔ محمود اچکزئی جو بھی فیصلہ کریں گے تحریک انصاف اس کو تسلیم کرے گی۔
مذاکرات کی شرائط
انہوں نے کہا کہ ہم غیرمشروط مذاکرات نہیں کریں گے، مذاکرات کیلئے ہماری شرائط میں نئے انتخابات کرانا شامل ہے۔ نئے الیکشن کمشنر کے تحت عام انتخابات کرانا، بانی پی ٹی آئی تک پارٹی رہنماؤں اور خاندان کی رسائی بھی ہمارے شرائط میں شامل ہے۔








