بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا
معمہ حل: بزرگ خاتون کا اندھا قتل
لاہور (ویب ڈیسک) بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا، جس میں مقتولہ کا داماد ہی مرکزی ملزم نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی تردید کردی
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں 62سالہ بزرگ خاتون رئیسہ بی بی کے اندھے قتل کا معاملہ حل ہوگیا۔ واقعے میں مقتولہ کا داماد ہی مرکزی ملزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاؤ چیخ رہے ہیں تڑپ رہے ہیں بھنور۔۔。
ڈی آئی جی کی مداخلت
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ سٹی، جمشید عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا
ملزم کی گرفتاری
انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنا پر اپنی ساس رئیسہ بی بی کو گلا دبا کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ ملزم مقتولہ کے گھر میں رہائش پذیر تھا اور قتل کے بعد مقتولہ کی تدفین تک تمام کاموں میں پیش پیش رہا۔
پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی
پولیس کے مطابق ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جسے مضبوط چالان ترتیب دے کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔








