پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، ہزاروں ملازمتوں کے مواقع
پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے اور ہزاروں ملازمتوں کے مواقع بھی سامنے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا
اٹلی میں نوکریوں کا کوٹہ
ترجمان وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے بتایا کہ خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستانی ورکرز کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے ہیں اور اٹلی نے پاکستان کے لیے نوکریوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 500 کا کوٹہ مختص کیا ہے، جو پاکستانی محنت کشوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری اطلاعات پنجاب کی جانب سے سابق ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد کے اعزاز میں الوداعی تقریب
بھرتی کا طریقہ کار
انہوں نے کہا کہ اٹلی کی جانب سے پاکستان کو آئندہ 3 سال کے لیے نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے، جس کے تحت اگلے 3 برس میں ہر سال 3500 پاکستانی سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کے لیے جائیں گے۔ اس میں ہر سال 1500 سیزنل اور 2000 نان سیزنل ورکرز شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ملکوں سے بیدخل پاکستانی بھکاریوں کے خلاف مقدمے چلانے کا فیصلہ
مخصوص شعبے
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی خصوصی درخواست پر اٹلی نے پاکستان کے لیے یہ کوٹہ مختص کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو شپ بریکنگ، ہاسپٹیلیٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے شعبوں میں نوکریوں کا کوٹہ دیا گیا ہے، جہاں پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند ورکرز خدمات انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سلاد میں استعمال ہونے والی وہ سبزی جو نیند کو بہتر بنا سکتی ہے
روزگار کے مواقع
ترجمان نے بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی ورکرز کے لیے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز، ہاؤس کیپنگ، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اور کاشتکاری کے شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے نوکریوں میں باقاعدہ کوٹہ الاٹ کیا ہے، جسے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار
مستقبل کی تشکیل
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026ء میں اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے اٹلی کی جانب سے کوٹہ مختص کرنے کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل محنت کے بعد پاکستانی ورک فورس کے لیے روزگار کے دروازے کھلنے جا رہے ہیں۔
عالمی سطح پر مواقع
چوہدری سالک حسین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے لیے یورپین لیبر مارکیٹ میں نئے مواقع کی تلاش میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اوورسیز پاکستانیز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جلد ہی یورپ کے مزید ممالک بھی پاکستانی ورک فورس کیلئے کھلیں گے۔








