عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

چاندی کی قیمت میں تاریخی اضافہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی منڈی میں معاشی بے یقینی کے باعث چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی فہرست جاری

چاندی کی قیمت کا نیا سنگ میل

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چاندی پہلی بار 75 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی ہے جبکہ سونا اور پلاٹینم کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی قیمت 74.52 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں اور جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

سالانہ 158 فیصد اضافہ

رواں سال کے دوران چاندی کی مجموعی قیمت میں 158 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جون کے اختتام کے بعد چاندی کی قیمت تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجوہات میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور مہنگائی سے بچاؤ کے لیے سرمایہ کاری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد

سونے اور پلاٹینم کی قیمتوں میں بھی اضافہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپاٹ سونے کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد 4505 اعشاریہ 03 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت 4,530.60 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی۔

پلاٹینم کی قیمتوں میں اضافہ

پلاٹینم کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور 2025 کے دوران اس کی قیمت میں تقریباً 158 فیصد اضافہ ہوا، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 1979 کے بعد رواں سال ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...