حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا
سابق وزیراعظم کی برسی کی تقریب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد (آج) سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وفد کی روانگی
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں وفد گڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ساجد خان نے گھر بلا کر کپڑے اتارنے کا کہا،اداکارہ نوینا بولے نے ہدایتکار پر سنگین الزام عائد کردیا
وفد کے ارکان
وفد میں مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔
خصوصی ہدایت
یہ وفد وزیر اعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا، وفد پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔








