بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، ڈھاکہ کیپیٹلز کے کوچ محبوب علی ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ کا انتقال
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ محبوب علی ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا دل مقبوضہ کشمیر کے اسیر عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا ’’یوم سیاہ ‘‘ پر پیغام
دل کی دھڑکنیں رک گئیں
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق محبوب علی میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروا رہے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پر عائد ٹیکس فوری ختم کیا جائے، عبدالشکور کھتری کا وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ
فوری طبی امداد کے باوجود ناکامی
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محبوب علی کو گراؤنڈ میں سی پی آر دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ کو گراؤنڈ سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں جاں بحق قرار دیا گیا۔
آج کا میچ
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی وارئیرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔








