پاکستان نے یمن میں امن و استحکام کی سعودی و اماراتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کر دیا

پاکستان کا یمن میں امن و استحکام کی حمایت کا اظہار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے یمن میں امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان یمن میں حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری حالات وینٹی لیٹر پر ہیں ، حکومت پابندیوں کی بجائے ماحول دوست گاڑیوں کو پروموٹ کرے: کار ڈیلر ایسوی ایشن کا مطالبہ

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی حمایت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ یمن میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو بھی سراہتا ہے، ہم یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان اس اُمید کا اظہار کرتا ہے کہ یمنی فریقین کسی بھی یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں گے، ایسے یکطرفہ اقدامات جو صورتِ حال میں مزید کشیدگی کا باعث بنیں۔

یمنی فریقین سے مذاکرات کی ضرورت

’’جنگ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام یمنی فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک جامع، مذاکراتی سیاسی حل کے لیے تعمیری انداز اور نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کریں، پاکستان کو اُمید ہے کہ جاری سفارتی کوششیں ملک میں دیرپا امن کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات کا باعث بنیں گی، پاکستان یمنی عوام کی تکالیف کے خاتمے کی بھی اُمید کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...