لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان میں جنگ آزادی کا آغاز ہو گیا: انگریز سرکار پریشان تھی، فوج کی نقل و حرکت کے نظام کو مضبوط رکھنا چاہتی تھی اور لاہور مرکزی مقام بننے جا رہا تھا۔
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ سے متعلق عدالتی حکم پر تنقیدی بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ پراپرٹی قانون کی معطلی پر بیانات سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ تکبیر، پاکستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت ہے، سینیٹر دھنیش کمار
وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیانات
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیانات نے عدالت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ عدالتی حکم کو لینڈ مافیا کے حق میں قرار دینا سنگین الزام ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینا غیر قانونی عمل ہے۔
درخواست کا نتیجہ
درخواست گزار نے کہا کہ اعلیٰ عہدیداران کے بیانات سے عدالتی عمل متاثر ہو سکتا ہے، لہٰذا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرے۔








