ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کی میت لندن سے کراچی پہنچا دی گئی
شمائلہ فاروق کی میت کی آمد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کی میت لندن سے استنبول کے راستے کراچی پہنچا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گدھوں کی افزائش بڑھانے کے لیے چینی کمپنی نے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کر دی
میت کی آمد کے موقع پر موجود شخصیات
اس موقع پر کراچی ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر شمائلہ فاروق کے بیٹے، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، اراکینِ مرکزی کمیٹی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی سمیت دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ علی کی “کلرز آف پاکستان” پینٹنگ نمائش جدہ کے ادھم آرٹ گیلری میں
نماز جنازہ کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق شمائلہ فاروق کے بیٹے ایک روز پہلے لندن سے کراچی پہنچے تھے، شمائلہ فاروق کی نمازجنازہ آج طارق روڈ پر واقع مسجد میں ادا کی جائے گی، مرحومہ کی تدفین کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں کی جائے گی۔
شرکت کرنے والوں میں گورنر سندھ بھی شامل
شمائلہ فاروق کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شرکت کریں گے۔








