بینظیر بھٹو شہید نے رواداری، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا: سپیکر قومی اسمبلی
بینظیر بھٹو کی برسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیرِاعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو نے خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فاتح انڈر 19 ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور
قومی خدمات اور قربانیاں
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔ ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
رواداری اور قانون کی حکمرانی
بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا۔ اللہ تعالیٰ بینظیر بھٹو شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین








