ایشز سیریز: انگلش ٹیم آسٹریلین سرزمین پر 15 برس بعد ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔
انگلینڈ کی شاندار فتح
میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش ٹیم آسٹریلین سرزمین پر 15 برس بعد ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شراب سپلائی کرنے والے پنجاب پولیس کے اہلکار گرفتار کر لیے گئے
ٹیسٹ میچ کی تفصیلات
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے ہی روز انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا خسارہ تین ایک کردیا۔ دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 33 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
کھلاڑیوں کی کارکردگی
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ نے 46 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 24 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے برائیڈن کارز نے 4، بین اسٹوکس نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، 40 کاروائیوں میں 30 گرفتار، ایک اشتہاری ہلاک
انگلینڈ کے کامیاب بلے باز
انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 40، زیک کرالی نے 37 اور بین ڈکٹ نے 34 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، دعوت نامے جاری
آسٹریلیائی گیند بازوں کی کارکردگی
آسٹریلیا کی جانب سے جھے رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی بیٹی بھی ساتھ آئی ہے۔۔ اداکار یاسر نواز نے اپنے اور اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنا دیا
تاریخی فتح
انگلینڈ کی ٹیم 15 سال اور 19 ٹیسٹ میچوں کے بعد آسٹریلوی سرزمین پر جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پرتھ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بھی دوسرے ہی روز ختم ہو گیا تھا جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا.








