بھارت نے اپنی سب سے بھاری سیٹلائٹ لانچ کردی
بھارت کی نئی سیٹلائٹ لانچ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی خلائی ایجنسی نے اپنی سب سے بھاری سیٹلائٹ لانچ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: چہرے بدلنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، موجودہ فرسودہ طبقاتی استحصالی ظالمانہ نظام کو معتدل عادلانہ منصفانہ اور جمہوری نظام میں تبدیل کرنا پڑے گا
آپریشن کی تفصیلات
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ہندوستانی سرزمین سے لانچ کیا جانے والا سب سے بھاری پے لوڈ ہے۔ VM3-M6 راکٹ نے امریکی ساختہ AST SpaceMobile کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو زمین کے لو ارتھ آربٹ (low) میں چھوڑا۔ یہ لانچ بھارت کے کم لاگت والے خلائی پروگرام کو فروغ دیتا ہے، جس میں آنے والے سالوں میں بغیر کریو کے مداری مشن اور انسانی خلائی پرواز کے منصوبے شامل ہیں۔ اگر اس سیٹلائٹ کے وزن کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کا وزن 6 ہزار 100 کلوگرام (13448 پاؤنڈ) ہے۔
مستقبل کے منصوبے
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ وہ 2027 میں اپنی پہلی انسانی خلائی پرواز سے پہلے ایک بغیر کریو مداری مشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 2040 تک چاند پر خلاءباز بھیجنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے۔








