جوکہتے ہیں پنجاب میں پی ٹی آئی ختم ہوگئی لاہور میں جلسہ کرنے دیں،پتا چل جائے گا کون کتنا مقبول ہے: وزیر اعلیٰ کےپی
وزیراعلیٰ کےپی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نےکہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی ختم ہوگئی۔ لاہور میں جلسہ کرنےدیں، یہ کےپی میں آکرجلسہ کریں، گاڑیاں اوراسٹیج بھی سجا کر دوں گا، سب کومعلوم ہو جائےگا کون کتنا مقبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ تیل اور گیس خریدیں ورنہ… ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی
ملاقات اور جدوجہد کا اعتراف
وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نےاعجازچوہدری کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات کے بعدگفتگو میں کہاکہ اعجاز چوہدری اوردیگر اسیران جو حق قید ہیں انکودیکھ کرحوصلہ ملتاہے۔ اعجازچوہدری کی جدوجہد کوخراج تحسین اورسلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی حلقہء فکر و فن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر طارق عزیز کے اعزاز میں الوداعی تقریب
نفرتیں پھیلانے کی کوشش
انہوں نےمزید کہا انکا رویہ دونوں صوبوں کے عوام میں نفرتیں پھیلانے جیسا ہے۔ انکامقصد ہے جب یہ حکومت میں ہوں تو پیسہ اورمال بنائیں، اور جب حکومت میں نہ ہوں تو ملک سے بھاگ جائیں۔ کےپی میں اپوزیشن لیڈر 45 منٹ بات کرتا ہے، ہم اسے نہیں روکتے۔
سوالات اور عزت کا احساس
انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں کوئی بھی شخص وزیراعلیٰ سے سوال کرسکتا ہے۔ ان کا جو رویہ کل تھا میں کبھی بھول نہیں سکوں گا، وہ میرے ذہن پر نقش ہوگیا ہے۔ میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا آئیں، اس منصب کی جو عزت ہے میں ان کو بتاؤں گا کہ کیسے ہوتی ہے۔








