2 دن کے تنازع میں پاکستان کی کارکردگی ٹیسٹ ہوئی، کسی کو صلح صفائی کا نہیں کہا، 7 طیارے گرائے: اسحاق ڈار کی خارجہ پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے پاکستان کو عالمی برادری میں بہت پذیرائی دی ہے۔ جب وزیراعظم نے حلف اٹھایا تو پاکستان سفارتی سطح پر تنہائی کے شکار ملک کے طور پر جانا جاتا تھا۔ 4 دن کے تنازع میں پاکستان کی کارکردگی ٹیسٹ ہوئی، کسی کو صلح صفائی کا نہیں کہا، 7 طیارے گرائے۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ اخبارات پر نظر ڈالنا اور کم عمر میں لائبریری جانا

یو اے ای کے تعاون کا شکریہ

خارجہ پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یو اے ای کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یو اے ای فوجی فاؤنڈیشن کے کچھ شیئرز لے گا اور یہ لائبلیٹی ختم ہوگی۔ جنوری کے 2 ارب کے رول اوور پر بھی بات ہوئی، کوشش ہوگی کہ وہ اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ یو اے ای نے 3 ارب ڈالرز دیئے تھے۔ ہمیں اب پاکستان کو معاشی قوت بنانا ہے، ہمارے جواب کے بعد مجھے امریکی وزیرخارجہ نے کال کی، وزیراعظم شہباز شریف ملک کو معاشی طور پر بھی مستحکم بنانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ساؤتھ ایشیا میں ٹیسٹ کی کارکردگی

’’جنگ‘‘ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ساؤتھ ایشیا میں 4 دن کے تنازع میں پاکستان کی کارکردگی ٹیسٹ ہوئی، ہم نے کسی کو صلح صفائی کا نہیں کہا، ہم نے ان کے 7 طیارے گرائے۔ نورخان ایئربیس پر حملہ بھارت کی بڑی غلطی تھی، پاکستانی افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، 9 مئی کی رات وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیصلے ہوئے۔ پاکستان میں 36 گھنٹوں میں 80 ڈرون بھیجے گئے، ہم نے 79 ڈرون مار گرائے، ایک ڈرون نے ایک فوجی تنصیب پر تھوڑا نقصان کیا اور ایک بندہ زخمی ہوا۔

یو اے ای صدر کے دورے کی اہمیت

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یو اے ای صدر نے وزیراعظم سے اس سال پاکستان دورے کا وعدہ کیا تھا، یو اے ای صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی شعبوں پر گفتگو ہوئی۔ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق سعودی عرب نے ہمیں سپورٹ کیا، 4 ارب ڈالرز چین نے پاکستان میں جمع کرائے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...