سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر انتقال کر گئیں

ڈاکٹر شمشاد اختر کا انتقال

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے شہر تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشت گرد کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

انتقال کی وجہ

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر کا انتقال حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔ وہ اس وقت اسٹاک ایکسچینج اور ایس ایس جی سی کی چیئرپرسن کے فرائض انجام دے رہی تھیں اور جمعہ کے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز اتوار بعد از نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ پر قابو پانے اور فضائی بہتری میں ہر سال بتدریج بہتری آئے گی، سموگ پیشگوئی مرکز کی رپورٹ

معاشی خدمات

ڈاکٹر شمشاد اختر کا شمار ملک کی ممتاز ماہرینِ معاشیات میں ہوتا تھا، انہوں نے اسٹیٹ بینک سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

صدرِ مملکت کا پیغام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شمشاد اختر کی معیشت اور مالیاتی نظم و نسق کے شعبے میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...