اب مودی ہمارے فیلڈ مارشل کا نام سن کر چھپ جاتا ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا خطاب
گڑھی خدا بخش (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مئی میں ہونے والی شکست کو بھارت ابھی تک ہضم نہیں کرپارہا، اب تو مودی ہمارے فیلڈ مارشل کا نام سُن کر چھپ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت
18ویں برسی کا اجتماع
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سال کے دوران بڑی کامیابی یہ ہے کہ فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی۔
فتح کا اعلان
انہوں نے کہا کہ جنگ میں فتح پورے پاکستان کی جیت ہے، اس کے بعد دنیا بھر میں قبولیت ملی، جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی کیونکہ پاکستان انہی قربانیوں کی وجہ سے ایٹمی قوت بنا۔








