کراچی میں دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر

کراچی میں نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی ہول سیل اور ریٹیل سطح پر نئی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت، ترک سفیر نے اسحاق ڈار کو تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

کمشنر کراچی کی ہدایت

کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز نمایاں جگہ پر سرکاری قیمت نامہ آویزاں کریں۔ کمشنر کراچی نے اپنے حکم نامے میں واضح کیا ہے کہ دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل میں اب تک 870 ملاقاتیں ہوئی ہیں،حکومتی ذرائع

نئی قیمتوں کی تفصیلات

ان کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں سندھ ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ کے تحت مقرر کی گئی ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق دال ماش کی قیمت 335 روپے فی کلو، دال مونگ 340 روپے فی کلو، دال مسور 200 روپے فی کلو اور دال چنا 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح کابلی چنا 295 روپے اور کالا چنا 190 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کو بری کرنے کا حکم

مصالحہ جات کی نئی قیمتیں

مصالحہ جات کی قیمتوں میں پسی ہوئی مرچ 750 روپے جبکہ ثابت ہائبرڈ مرچ 560 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ثابت دھنیا 430 روپے، پسا ہوا دھنیا 480 روپے فی کلو، پسی ہلدی 590 روپے اور ثابت ہلدی 535 روپے فی کلو کی سرکاری قیمت مقرر کی گئی ہے۔

قیمتوں کی نگرانی اور عوامی ریلیف

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ متعلقہ حکام کو مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...