تحریک انصاف برطانیہ نے فیلڈ مارشل سے متعلق خاتون کی تقریر سے اظہار لاتعلقی کا اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ کا بیان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ نے احتجاجی جلسے میں فیلڈ مارشل سے متعلق خاتون کی تقریر سے اظہار لاتعلقی کا بیان ڈیلیٹ کردیا۔ پہلے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ میں احتجاج کے دوران خاتون کی تقریر سے ان کا کوئی تعلق نہیں، اور متعلقہ خاتون پارٹی کی عہدے دار بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
خاتون کے خیالات کی وضاحت
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ خاتون کے خیالات، زبان اور طرز گفتگو پارٹی کے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتے۔ تاہم، یہ ٹوئٹ اب پی ٹی آئی یوکے نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس کو آخری موقع ہے، کارکردگی نہ دکھائی تو۔۔۔؟ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وارننگ دیدی
حکومت پاکستان کا مطالبہ
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسی ویڈیوز زیر گردش ہیں جن میں آرمی چیف کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ برطانیہ ایسے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشت گردی، تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
احتجاجی جلسے کی صورتحال
یہ دھمکیاں بریڈفورڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران دی گئیں، جس کے بعد برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارت خارجہ طلب کر کے ڈیمارش دیا گیا۔








