ہم حماس کو غیر مسلح کرنے نہیں جائیں گے، اس حوالے سے سول ملٹری قیادت میں بڑی وضاحت ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم کی وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ ہم حماس کو غیر مسلح کرنے نہیں جائیں گے، اس حوالے سے سول ملٹری قیادت میں بڑی وضاحت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کا اسرائیلی منصوبہ رد کردیا تھا، خبر رساں ادارہ
پاکستان کا قیام امن میں کردار
اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صرف قیام امن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ افغانستان سے ہزار علما کا کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی نہ کرنے کا فتویٰ خوش آئند ہے۔ افغانستان کی طرف سے اعلان کے بعد ہمیں اس کے اثرات دیکھنا ہوں گے۔
یواین کی امداد
ہم نے یواین کے جتنے کنٹینرز تھے انہیں انسانی بنیادوں پر افغانستان جانے کی اجازت دی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں دہشت گردی کا 98 فیصد خاتمہ کردیا تھا۔ تیس 40 ہزار دہشت گرد دوبارہ آئے اور دہشت گردی شروع کردی۔ اگر پاکستان کو خوشحال بنانا ہے تو اس دہشت گردی سے جان چھڑانی ہوگی۔








