عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے اپیلیں تیار کر لی ہیں۔ یہ اپیلیں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مجھے ریویو لینا چاہئیے ؟، رضوان اور زیمپا کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

اپیلوں کی تفصیلات

پبلک نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی جانے والی دونوں اپیلوں میں فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست کی جائے گی۔ اپیلوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے انعام اللہ شاہ اور وعدہ معاف گواہ کے بیانات پر انحصار کیا، جو ناقابلِ اعتبار تھے۔ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، اور ایک ہی جرم میں متعدد بار سزا نہیں دی جا سکتی۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کو کیس کی سماعت کا اختیار نہیں تھا۔

مزید وضاحت

اپیلوں کے متن میں مزید کہا گیا کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا۔ سابق حکمران جوڑے نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعد کے مطابق اپنے پاس رکھا۔ مقدمہ بغیر تفتیش کے قائم کیا گیا اور یہ سیاسی انتقام کا حصہ ہے۔ درخواست گزار سرکاری ملازم کی تعریف میں نہیں آتے، لہٰذا ان کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...