افغان وزیرِ داخلہ کی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے،اسد قیصر
اسد قیصر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ افغانستان کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کا دوحہ معاہدے کے مطابق اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرانا ایک نہایت خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا جوہری نظریہ کیا ہے اور اس میں نئی تبدیلیوں کا امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر کیا اثر ہوگا؟
امن کے امکانات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بیان سے خطے میں اعتماد سازی اور امن کے امکانات کو تقویت ملے گی۔ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس بیان کا سنجیدگی سے خیر مقدم کرے اور دوطرفہ و دیرپا مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ: ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
افغانستان کے ساتھ تعلقات
افغانستان ہمارا اہم اسلامی برادر اور ہمسایہ ملک ہے، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بغیر ترقی اور استحکام کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔ بالخصوص سرحدی علاقوں اور ہمارے صوبے کے عوام کی معیشت، تجارت اور روزگار کا بڑا انحصار افغانستان کے ساتھ روابط پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمہ ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان
باہمی تعاون کی ضرورت
ایسے میں باہمی تعاون اور اعتماد پر مبنی تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ کرے اور افغانستان کے ساتھ مل کر خطے میں دیرپا امن، استحکام اور معاشی ترقی کے لیے مشترکہ اور مؤثر کوششیں کرے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام امن و خوشحالی سے مستفید ہو سکیں۔
سراج الدین حقانی کا بیان
افغانستان کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کا دوحہ معاہدے کے مطابق اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرانا ایک نہایت خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔ اس بیان سے خطے میں اعتماد سازی اور امن کے امکانات کو تقویت ملے گی۔ حکومتِ پاکستان کو چاہیے…
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) December 27, 2025








