دولہا زرق برق لباس میں ہاتھی پر سوار، پیچھے گھوڑوں اور رتھوں کی قطاریں، بارات کے کھانے کے لیے گاؤں کے سبھی بکرے جمع کیے گئے

مصنف کا پس منظر

مصنف: ع غ جانباز
قسط: 11

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جھوٹ بے نقاب، امریکہ کا بھارتی دعوؤں پر انٹیلی جنس شواہد کی تصدیق سے انکار

دولہا کی تیاریوں کا آغاز

چند دِنوں کے بعد ایک سُراغ رَساں رحمت اللہ کی دُکان پر مقرّر کرنا پڑا تاکہ ساتھ ساتھ پتہ چلتا رہے کہ بارات کی تیّاریاں کِس نوعیّت کی ہیں تاکہ اُسی کے حساب سے گاؤں والے اپنی تیاّری کر سکیں۔ چنانچہ دو تین دِن کے بعد ہی پتہ چل گیا کہ رحمت اللہ نے دولہا کی سواری کے لیے لدھیانہ کی سرکس سے ہاتھی کرایہ پر لینے کا بیعانہ دے دیا ہے۔ 20 گھوڑے اور 20 فینسی رتھّوں اور بیل گاڑیاں حاصل کرنے کی جدّوجہد جاری ہے۔ شہر کے مشہور بینڈ باجہ کو بیعانہ دیا جا چُکا ہے۔ لڈوؤں کے 5 بڑے ٹوکرے تیّار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ”رام داس“ سنیاّرہ کی دُوکان کے چکّر لگ رہے ہیں اور زیور کی تیاّری جاری ہے۔ گھر کی خواتین ہر روز کپڑے اور درزیوں کی دُکانوں پر نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بھی اب کراچی والی صورتحال ہو گئی ہے،میرے اپنے جاننے والوں کو بھتے کی پرچیاں آئی ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق

گاؤں کی تیاریوں کا عمل

گاؤں والوں نے بھی تیاّری کرلی۔ 20 نوجوان ہاتھی اور دُوسرے جانوروں کو کہیں سے بھی چارہ کاٹ کر لانے پر مقرّر ہوئے۔ گاؤں میں کوئی گراؤنڈ تو تھا نہیں لہٰذا گاؤں کے ساتھ کچھ کھیت جِن میں چارہ بویا ہوا تھا کاٹ کر خالی کر لیے گئے اور وہاں سارے جانور باندھنے کا انتظام کر دیا گیا۔ پانی پلانے کے لیے عارضی حوض بنا دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث طویل رخصت پر چلے گئے

بارات کے آنے کا وقت

اُن دِنوں آج کی طرح بارات دِن کو آکر اُسی دِن واپس نہ جاتی تھی بلکہ باراتیں شام کو آتی تھیں، رات ٹھہرتی تھیں اور اگلے دِن دوپہر کا کھانا کھا کر رُخصتی ہوتی تھی۔ گاؤں کا کونسا گھر ہوگا جہاں سے چارپائیاں اور بستر اکٹھّے نہ کیے گئے ہونگے۔ ایک درجن سے بھی زیادہ لڑکے اس کام پر مامور تھے تاکہ کپڑوں پر مالکان کا نام بھی تحریر کریں تاکہ واپسی میں دقّت نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل سے رابطہ

کھانے کی تیاری

کھانے کے انتظام کے طور پر گاؤں کے سبھی بکرے اکٹھّے کرلیے گئے۔ ناکافی خیال کرتے ہوئے قریبی گاؤں سے بکرے اور دیگیں لائی گئیں اور پکانے والے بھی لائے گئے۔ 20 دیگوں کی لائن لگا دی گئی۔ روٹیاں پکانے کے لیے بھی اِسی طرح بڑی ”تویّوں“ کا بندوبست کیا گیا۔ سارے گاؤں سے آٹا اکٹھا کر کے اور پچیس تیس عورتیں اِس کام پر مامور ہوگئیں۔ زردے کے لیے چاول اور چینی کا بھی بندوبست کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے حملے سے ایک رات پہلے کیا کام کیا کہ اگلے دن ایس 400 تباہ کرنا انتہائی آسان ہوگیا؟ بھارت کے سابق پائلٹ کا حیران کن انکشاف

کھانے کا مینیو

مینیو یہ تھا: بارات کی آمد پر شکر کا شربت، شام کا کھانا، بکرے کا سالن، روٹی، زردہ، صبح کا ناشتہ نمکین اور میٹھی لسّی، پراٹھے، دوپہر کا کھانا، گائے کے گوشت کا پلاؤ، گُڑ سے بنے میٹھے چاول۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

بارات کی آمد اور استقبال

بارات آئی تو سارا گاؤں باہر نکل کر محوِ انتظار تھا۔ بینڈ باجا دُھنیّں بکھیر رہا تھا۔ دولہا زرق برق لباس پہنے سجے سجائے ہاتھی پر بیٹھا آرہا تھا اور پیچھے گھوڑوں اور رتھّوں کی قطاریں تھیں۔ بارات کو آگے بڑھ کر گاؤں کے معززّین گلے مِلّے اور پھر ایک عارضی بنائے گئے پنڈال میں بارات کو اُتارا گیا اور مشروب پیش کیا گیا۔ گاؤں والوں کی طرف سے انتظام میں کوئی کمی نہ پا کر ”شاہو“ کا بھائی آگے بڑھ کر معافی کا طلبگار ہوا۔ جو گاؤں کے چودھریوں کی موجودگی میں دے دی گئی۔

نکاح کی رسم اور رات کا انتظام

پھر نکاح کی رسم ادا کی گئی اور شام کا کھانا دیا گیا۔ شام کے کھانے میں بکرے کا گوشت کا سالن، روٹی اور میٹھے میں زردہ، جانوروں کے لیے علیٰحدہ جگہ پر بڑا انتظام تھا۔ بیسیوں نوجوان چارے پانی پر لگے ہوئے تھے اور کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ تھی۔ موسم چونکہ معتدل تھا لہٰذا کُھلے میدان میں چارپائیاں ڈال دی گئیں اور رات بسری کا سامان ہوگیا۔ حُقّہ پینے والوں کے لیے گاؤں کے سب حُقّے اکٹھے کیے ہوئے تھے جِن کا انتظام چار پانچ نوجوانوں کو سونپا جا چُکا تھا.

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...