پنجاب حکومت کی سالانہ کارکردگی عوامی اعتماد اور زمینی حقائق پر مبنی منصوبہ سازی کا عملی ثبوت ہے: عظمیٰ بخاری
پنجاب کی ترقی اور فلاحی منصوبے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے ترقی، فلاح اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ پنجاب حکومت کی سالانہ کارکردگی عوامی اعتماد، شفافیت اور زمینی حقائق پر مبنی منصوبہ سازی کا عملی ثبوت ہے۔ مریم نواز نے ایک سال میں 90 فلیگ شپ منصوبے شروع کیے جو نہ صرف کاغذوں سے نکل کر عملی شکل اختیار کرچکے ہیں بلکہ عوام براہِ راست ان منصوبوں سے مستفید بھی ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر خاموشی توڑ دی
معاشرتی بہتری اور ریفارمز
انہوں نے کہا کہ کسان، طلباء، مزدور، نوجوان اور خواتین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی نے پنجاب کو دیگر صوبوں کی نسبت ترقی کے سفر میں سب سے آگے کر دیا ہے۔ الیکٹرک بسیں، گرین ٹرین، الیکٹرک بائیکس، ستھرا پنجاب، اپنی چھت اپنا گھر، آسان کاروبار اور کسان کارڈ مریم نواز کے ایسے فلیگ شپ پروگرام ہیں جنہوں نے سہولت، روزگار، تعلیم، ٹرانسپورٹ، ماحولیات اور معاشی بہتری کے نئے دروازے کھولے ہیں۔ انہی منصوبوں کی بدولت پنجاب آج خدمات، اصلاحات اور پائیدار ترقی میں دیگر صوبوں پر سبقت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ
سیاست میں سنجیدگی کی ضرورت
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی محترم مہمان ہیں اور پنجاب حکومت مہمان نوازی، سیاسی شائستگی اور احترام کی روایت پر قائم ہے، تاہم ان کی گفتگو اور انداز میں مناسب سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ ہونا چاہیے تھا جو افسوس کے ساتھ نظر نہیں آیا۔ ہم مثبت سیاست اور عملی کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں، جھوٹ، الزام تراشی اور غیر سنجیدہ بیانات پر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں افسوسناک واقعہ
پنجاب کی سلامتی کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ سال 2025 اپنے اختتامی مرحلے میں ہے اور یہ سال پنجاب کی ترقی، عوامی فلاح اور سیاسی استحکام کا سال ثابت ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت کو قومی و بین الاقوامی سطح پر تحسین ملی، جس سے صوبے کی مثبت شناخت مزید مضبوط ہوئی۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی، جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ہوئیں اور منشیات فروش نیٹ ورکس کو توڑا گیا۔ پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید ساز و سامان، ڈرون ٹیکنالوجی، اینٹی ڈرون سسٹمز، تھرمل ڈیوائسز اور آپریشنل گاڑیاں فراہم کی گئیں تاکہ اہلکاروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد
نئے ترقیاتی منصوبے
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب میں ڈرون ٹیکنالوجی کو پہلی بار جائے وقوعہ تک فوری رسائی، ثبوت جمع کرنے اور آپریشنل معاونت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ کچے کے علاقوں میں آپریشنز کے لیے خصوصی بکتر بند گاڑیاں خریدی گئیں۔ "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت لاہور کے قدیم ویسٹ ڈپو "لکھو ڈیر" کو ویسٹ ٹو انرجی زون میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جہاں پچاس میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگایا جائے گا جو صوبے میں کچرے سے توانائی کے حصول کا پہلا بڑا قدم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار مؤخر
سماجی فلاح و بہبود
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ویسٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر فعال ہے۔ وزیر اطلاعات نے "اپنی چھت اپنا گھر" منصوبے کے تحت اب تک پچاس ہزار سے زائد گھر مکمل ہونے اور مجموعی تعداد میں مسلسل اضافے کو پنجاب کی سماجی فلاح کا مضبوط ثبوت قرار دیا۔ بیوہ خواتین، اقلیتوں اور کم آمدن شہریوں کی فراہمی کو خصوصی ترجیح دی گئی، جو پاکستان کے سماجی تحفظ کے نظام میں قابل تقلید مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو نئے مرحلے میں داخل کیا جا رہا ہے، جہاں فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ لائن منصوبے، اور گوجرانوالہ کو میٹرو نیٹ ورک سے جوڑنے کا اعلان، شہری آمدورفت میں اہم تبدیلی لائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں منتخب ارکان کی حلف برداری نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر کا عدالت جانے کا اعلان
آسان کاروبار اور تعلیم میں اقدامات
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آسان کاروبار سکیم کے تحت چھ ماہ میں اربوں روپے کے بلاسود قرضے دیئے گئے، جن میں خواتین اور نوجوانوں کا بڑا حصہ شامل ہے، طلباء کو لیب ٹاپ اور سکالرشپ تقسیم کی جارہی ہیں، 1500 الیکٹرک بسیں پورے پنجاب میں چل رہی ہیں، 1 لاکھ 26 ہزار گھر "اپنی چھت اپنا گھر پروگرام" کے تحت بن رہے ہیں، کسان کارڈ کے تحت 250 ارب دیئے جاچکے ہیں، گرین ٹریکٹر اور سپر سیڈر تقسیم کیے گئے ہیں۔ نوازشریف کینسر ہسپتال جنوری میں اپنا کام شروع کرنے جا رہا ہے جبکہ سرگودھا کاڈیالوجی ہسپتال میں کام شروع ہوچکا ہے جلد مریم نواز اس کا افتتاح کریں گی۔ جس سے صوبے میں چھوٹے کاروبار اور روزگار کے مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کی پشاور میں اجتماعی دعا کے اہتمام کی تجویز پر شیرافضل مروت کا ردعمل آگیا
صحت کے نئے منصوبے
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی ہسپتال، میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور اور رحیم یار خان و نارووال میں نئے برن یونٹس کا افتتاح نئی صحت پالیسی کی بنیاد ہوں گے، جبکہ 4300 بچوں کی کامیاب دل کی سرجریز پنجاب کے علاج معالجے کے شعبے میں تاریخی سنگ میل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں تمہیں مار دوں گا، بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی دینے والا انجینئرنگ اسٹوڈنٹ نکلا
اخلاقی اقدار کی اہمیت
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مہمان نوازی پنجاب کی روایت ہے اور ہم نے خیبر پختونخوا کے وزراء کو اسی وقار کے ساتھ خوش آمدید کہا، تاہم کچھ غیر سنجیدہ گفتگو اور نامناسب زبان نے افسوس پیدا کیا۔ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بدتمیزی، دھکم پیل اور ناشائستہ زبان نے جمہوری ماحول کو داغدار کیا، جبکہ حکومت نے ہر سطح پر ضبط اور شائستگی کا مظاہرہ کیا۔
میڈیا کی حفاظت
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کی سکروٹنی کمیٹی اپنا کام مکمل کر رہی ہے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ الاٹمنٹ لیٹرز جاری کریں گی۔ انہوں نے صحافیوں سے متعلق گزشتہ روز پیش آئے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ میڈیا کی عزت اور تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔








