وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عادل راجہ پر پابندی عائد کردی
وفاقی حکومت کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی یو ٹیوبر عادل راجہ پر پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد نام مقبول ترین ناموں میں سرفہرست
پابندی کی وجوہات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے ان پر پابندی کی داخلہ ڈویژن کی سرکولیشن سمری منظور کرلی ہے۔
قانونی بنیاد
عادل راجہ پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 ڈبل ای کے تحت عائد کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے عملدرآمد رپورٹ سات دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے。








