شدید دھند سے حدِ نگاہ متاثر، موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز بند
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری نذیر احمد میموریل ٹینس: ایان، امیر اور خرم چیمپئن قرار
مختلف موٹرویز کی بندش
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک ایم 2 پر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا، ایم 3 کو بھی فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے، ایم 4 خانیوال سے ملتان اور فیصل آباد سے عبدالحکیم تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
لاہور سیالکوٹ موٹروے کی صورتحال
اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
عوام کی حفاظتی تدابیر
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔








