کروڑوں روپے کے سینکڑوں قیمتی موبائل فون بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کے دوران پکڑے گئے
کراچی میں اسمگل شدہ موبائل فونز کی ضبطگی
کراچی (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز ضبط کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ٹرانسجینڈرز کیلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع
کسٹمز کی کارروائی
ایف بی آر کے مطابق، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جمعرات کی صبح خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ 803 موبائل فونز کی کھیپ پکڑ لی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی اتحاد کی گارنٹی نواز شریف اور آصف زرداری نے دی ہے، ٹوٹنے کا کوئی خطرہ نہیں: سلمان غنی
خفیہ معلومات اور کارروائی کی تفصیلات
مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر کہ ایک مزدا ٹرک کے ذریعے بلوچستان سے کراچی اسمگل شدہ موبائل فونز منتقل کیے جا رہے تھے، اے ایس او کی ٹیموں نے فوری طور پر اہم مقامات پر سادہ کپڑوں میں ملبوس نفری تعینات کی۔ سکران روڈ کی جانب سے آنے والے مزدا ٹرک، رجسٹریشن نمبر این اے ایف -859 کو ہمدرد چیک پوسٹ پر روکا، جسے بعد ازاں تفصیلی جانچ کے لیے سی پی ایف گودام منتقل کیا گیا۔ یہاں تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے مختلف برانڈز کے 803 موبائل فونز برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: 30 لاکھ روپے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمہ
ضبط شدہ فونز اور کیس کی مالیت
ایف بی آر کے مطابق برآمد ہونے والے فونز میں آئی فون، ویوو، گوگل پکسل، انفینکس اور اسپارک شامل ہیں۔ ضبط شدہ موبائل فونز کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے جبکہ مزدا گاڑی کی قیمت تقریباً دو کروڑ 50 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ اس طرح کیس کی مجموعی مالیت تقریباً 8 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔
قانونی کارروائی
ڈرائیور اور اس کے ہیلپر کو تحویل میں لے کر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔








