شدید سردی، بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا
محکمہ موسمیات کا الرٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے شدید سردی، بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقے میں موسم کیسا رہے گا؟ تازہ پیشگوئی
آج کا موسم
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا
اسلام آباد اور گرد و نواح کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کا موسم
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کوہستان، بٹگرام، چترال اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے.
️ Pakistan Weather Press Release (PMD)
29 Dec – 2 Jan: Rain, thunderstorms & snowfall ❄️
️ Murree, Swat, Hunza, Skardu, Neelum Valley
⚠️ Landslides, avalanches possible
️ Fog to reduce in Punjab & Sindh #PakistanWeather #Snowfall #Thunderstorm #PMD #WeatherUpdate #Winter2025 pic.twitter.com/KFSy7QbLxM— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) December 27, 2025
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پالتو شیر کے بعد کتے کا بچے پر جان لیوا حملہ
موسمی تبدیلیاں اور پیشگوئیاں
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں کل شام مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، آئندہ ہفتے مغربی ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے، 30 اور 31 دسمبر کے دوران ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
بارش کی پیشگوئی
31 دسمبر سے 2 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش جاری رہنے کا امکان ہے، 29 سے 31 دسمبر کے دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کی توقع ہے، اس دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے، 29 سے 31 دسمبر کے دوران ایبٹ آباد، بونیر اور بٹگرام میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔








