کالاشاہ کاکو میں والدین سے جھگڑے کے بعد جواں سال لڑکی کی خودکشی
خودکشی کا افسوسناک واقعہ
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کالاشاہ کاکو تھانہ صدر کے علاقہ میں جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لئے گئے 6 سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی
پولیس کی اطلاعات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ والدین سے جھگڑے کے بعد سویرا نامی لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی شاہ رخ نے ہنی سنگھ کو تھپڑ مارا؟ بالآخر ریپر نے خاموشی توڑ دی
ہسپتال میں داخلہ اور حالت
لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال پہنچایا گیا تاہم لڑکی جانبر نہ ہوسکی اور چار گھنٹے بعد ہلاک ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سکول کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا
پولیس کی کارروائی
ضروری کارروائی کر کے پولیس نے نعش لواحقین کے سپرد کر دی ہے۔ کالاشاہ کاکو میں خودکشی کا واقعہ گلاں والا گاؤں میں پیش آیا۔
اہل خانہ کا بیان
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دو ہفتے میں سویرا کی شادی ہونیوالی تھی۔








