ڈکی بھائی کو سالگرہ پر مداح کا حیرت انگیز تحفہ

ڈکی بھائی کی سالگرہ پر دلچسپ واقعہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف وی لاگر ڈکی بھائی اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک مداح کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک موصول ہونے پر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر جھگڑا، ایک شخص ہلاک ، ڈی ایس پی سمیت تین افراد زخمی

تحائف کی رونمائی

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوب پر 9 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے ڈکی بھائی نے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کی طرف سے ملنے والے تحائف دکھائے جن میں عادل زاہد نامی مداح کی جانب سے دیا گیا 10 لاکھ روپے کا چیک بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال ہوں گی، پاک پتن، عارفوالا میں تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان

فلاحی مقاصد کے لیے عطیہ

ڈکی بھائی نے دس لاکھ کا چیک دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، مداح کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ یہ رقم فلاحی مقاصد کے لیے عطیہ کریں گے جس کی تفصیل آئندہ وی لاگ میں شیئر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سخت قوانین کے باعث جعلی چیک ہونے کا امکان کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ

قانونی مسائل اور وی لاگنگ کی بحالی

واضح رہے کہ ڈکی بھائی حال ہی میں ایک طویل قانونی مرحلے کے بعد دوبارہ وی لاگنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہیں چند ماہ قبل آن لائن ایپلی کیشنز کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔

اکاؤنٹس کی غیر فعالیت

ڈکی بھائی کے مطابق وہ اس وقت نہ تو ویڈیوز خود اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور نہ ہی آمدن کے مکمل اعداد و شمار تک رسائی رکھتے ہیں، کیونکہ اشتہارات سے متعلق اکاؤنٹ تاحال غیر فعال ہے۔ ان کے اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے دی گئی درخواست بھی مسترد ہو چکی ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...