گوجرانوالہ؛ پادری کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ماسٹر مائنڈ نکلے
گوجرانوالہ میں پادری کا قتل
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ میں پادری کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی بیوی اور آشنا ماسٹر مائنڈ نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ 5 دسمبر کو گھر کی دہلیز پر پادری کامران ناز کو قتل کیا گیا۔ پولیس نے اجرتی قاتلوں کو کے پی سے گرفتار کیا جنہوں نے انکشافات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قومی یکجہتی کے جذبے کی نئی روح پھونک دی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
حملہ کا منصوبہ
مقتول کی اہلیہ سلمینہ کا آشنا نجم الثاقب سے رابطہ تھا، دونوں نے مل کر پلان کیا اور شوٹرز کو 33 لاکھ دیے گئے۔ شوٹرز کو پولیس نے گرفتار کیا اور دو ملزمان مبینہ مقابلہ میں مارے گئے، مدعیہ سلمینہ اور آشنا کے علاوہ سہولت کار سے مزید تفتیش جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وکٹ مشکل تھی ، بنگلہ دیش سے شکست کے بعد کپتان سلمان آغا کا بیان
مقصد اور پس منظر
پولیس ذرائع کے مطابق سلمینہ این جی او میں متحرک تھی اور نجم کے ساتھ بیرون ملک جانے کا پلان تھا، دونوں نے پلان کیا کہ کرسمس کے قریب قتل ہو تاکہ معاملہ انٹرنیشنل لیول پہ اٹھے اور ان کو بیرون ملک بلا لیا جائے۔
پولیس کی کاروائی
سول لائن پولیس نے سی پی او کی قیادت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔








