گوجرانوالہ؛ پادری کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ماسٹر مائنڈ نکلے
گوجرانوالہ میں پادری کا قتل
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ میں پادری کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی بیوی اور آشنا ماسٹر مائنڈ نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے افرادِ باہم معذوری کیلیے جدید بایونک مصنوعی اعضاء کی فراہمی کا آغاز کر دیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ 5 دسمبر کو گھر کی دہلیز پر پادری کامران ناز کو قتل کیا گیا۔ پولیس نے اجرتی قاتلوں کو کے پی سے گرفتار کیا جنہوں نے انکشافات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا رحیم یار خان میں چھت گرنے کے حادثے پر اظہار افسوس، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رپورٹ طلب کر لی
حملہ کا منصوبہ
مقتول کی اہلیہ سلمینہ کا آشنا نجم الثاقب سے رابطہ تھا، دونوں نے مل کر پلان کیا اور شوٹرز کو 33 لاکھ دیے گئے۔ شوٹرز کو پولیس نے گرفتار کیا اور دو ملزمان مبینہ مقابلہ میں مارے گئے، مدعیہ سلمینہ اور آشنا کے علاوہ سہولت کار سے مزید تفتیش جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہمارے لیے باعث فخر ہیں: وزیر اعلیٰ کا مکڑوال میں آپریشن پرخراج تحسین
مقصد اور پس منظر
پولیس ذرائع کے مطابق سلمینہ این جی او میں متحرک تھی اور نجم کے ساتھ بیرون ملک جانے کا پلان تھا، دونوں نے پلان کیا کہ کرسمس کے قریب قتل ہو تاکہ معاملہ انٹرنیشنل لیول پہ اٹھے اور ان کو بیرون ملک بلا لیا جائے۔
پولیس کی کاروائی
سول لائن پولیس نے سی پی او کی قیادت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔








