اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی، وزیر داخلہ
اسلام آباد میں نئے قوانین کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوگی: وزیر خزانہ
سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا، جہاں وزیر داخلہ نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس؛ شیر افضل مروت کی سابق ڈی پی او اٹک کو معافی مانگنے کی آفر
کیپٹل سمارٹ سٹی کی ترقی
وزیراعظم محسن نقوی نے کیپٹل سمارٹ سٹی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ رُک گیا
اسلام آباد کی سمارٹ سٹی کا مستقبل
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی بنے گا، وزیر داخلہ نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پاکستانی مسیحی تارکین وطن کے ساتھ کرسمس کی تقریب کا انعقاد ، سٹاف اور مسیحی خاندانوں کی شرکت
ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا جائزہ
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ڈیجیٹل وال پر اسلام آباد شہر کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔
امن عامہ کے اقدامات کی نگرانی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا اور کنٹرول روم میں اسپیشل چائنیز ڈیسک پر سیکیورٹی سرویلنس کا معائنہ بھی کیا۔








