ریلوے پولیس نے مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی
ایمانداری کی ایک اعلیٰ مثال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، ریٹ 4200 روپے فی من مقرر کیا جائے: شرجیل میمن کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
واقعہ کی تفصیلات
یہ واقعہ 26 دسمبر کو پیش آیا جہاں ایک مسافر محسن مشتاق پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے مناظر
مسافر کا سامان کھو جانا
پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ٹرین جب حیدرآباد اسٹیشن پہنچی تو محسن مشتاق کسی ذاتی کام کے باعث وہاں اترا کہ اس دوران ٹرین روانہ ہوگئی اور مسافر کا سامان جس میں قریباً 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی ٹرین میں رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیہاتی نے سستے دور میں 1 لاکھ روپیہ میری میز پر ڈھیر کر دیا اور کہا مجھے وکیلوں نے بہت لوٹا اور مایوس کیا، امید ہے آپ میرا مقدمہ جیتنے کے لیے لڑیں گے۔
امانتداری کا مظاہرہ
دوران ڈیوٹی کانسٹیبل راؤ شریف کو مذکورہ بیگ ٹرین میں ملا، جسے فوری طور پر محفوظ کرلیا گیا۔ اسی اثناء میں مسافر محسن مشتاق ریلوے تھانے پہنچا اور اپنے سامان کے متعلق اطلاع دی۔
رقم کی واپسی کا عمل
بعد ازاں مسافر قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا، جہاں ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنا سامان شناخت کیا۔ پھر بیگ سے تقریباً 38 لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالہ کر دیے گئے۔








