شارجہ: پاکستانی نوجوان نے شیخ زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی
احسن یاسین کی شاندار جیت
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے شیخ محمد بن زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
کیمل ریسنگ فیسٹیول
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شارجہ میں54 ویں شیخ محمد بن زاید کیمل ریسنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد ممالک کے نوجوانوں نے کیمل ریس میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مائنڈ سیٹ کا مسئلہ، شہباز شریف کے ہوتے ہوئے ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتیں، مفتاح اسماعیل
فاصلہ اور ایوارڈز
18 سالہ پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے 2 کلومیٹر کی ریس جیت کر گولڈن کیمل ٹرافی حاصل کر لی۔
اس کے علاوہ احسن یاسین نے 50 ہزار درہم یعنی 38 لاکھ روپے بھی جیتے، احسن یاسین نے دو کلومیٹر کا فاصلہ 3 منٹ 47 سکینڈ میں مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پوتا پوتی سے دوستانہ رشتہ ہے، ’انور‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، انور مقصود
چالاکی اور کامیابی
آغاز پر احسن یاسین چھٹی پوزیشن پر تھے لیکن پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے سب کو پچھاڑ دیا، انجینئرنگ کی تعلیم کے ساتھ احسن یاسین ہیریٹیج سینٹر دبئی میں ٹریننگ بھی کرتے ہیں۔
پاکستان کا پرچم
اس موقع پر احسن یاسین نے کہا کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند دیکھنا ناقابلِ بیان خوشی ہے۔








