شارجہ: پاکستانی نوجوان نے شیخ زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی
احسن یاسین کی شاندار جیت
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے شیخ محمد بن زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں امن و امان سمیت اور بھی بہت سے مسائل ہیں، سلیم مانڈوی والا
کیمل ریسنگ فیسٹیول
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شارجہ میں54 ویں شیخ محمد بن زاید کیمل ریسنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد ممالک کے نوجوانوں نے کیمل ریس میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے ارشد خان “چائے والا” کا قومی شناختی کارڈ بحال کردیا
فاصلہ اور ایوارڈز
18 سالہ پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے 2 کلومیٹر کی ریس جیت کر گولڈن کیمل ٹرافی حاصل کر لی۔
اس کے علاوہ احسن یاسین نے 50 ہزار درہم یعنی 38 لاکھ روپے بھی جیتے، احسن یاسین نے دو کلومیٹر کا فاصلہ 3 منٹ 47 سکینڈ میں مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین کے مین گیٹ سے فرار کا راز: وزیرداخلہ محسن نقوی کا اعلان!
چالاکی اور کامیابی
آغاز پر احسن یاسین چھٹی پوزیشن پر تھے لیکن پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے سب کو پچھاڑ دیا، انجینئرنگ کی تعلیم کے ساتھ احسن یاسین ہیریٹیج سینٹر دبئی میں ٹریننگ بھی کرتے ہیں۔
پاکستان کا پرچم
اس موقع پر احسن یاسین نے کہا کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند دیکھنا ناقابلِ بیان خوشی ہے۔








