نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

نئے سال کے موقع پر قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی نئے سال کے موقع پر نرخوں میں کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور؛موٹرسائیکل سوار گلبرگ فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

پیٹرول کی قیمتوں میں تبدیلی

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پیٹرول کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہوکر 69 ڈالر 73 سینٹ کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 32 سینٹ کی کمی ہوئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 145 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی، ایکس ریفائنری قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 15 دسمبر کو پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 156 روپے 66 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں، حیدر مہدی، عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت

ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر 35 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 84 ڈالر 27 سینٹ سے کم ہوکر 79 ڈالر 92 سینٹ کی سطح پر آ گئی ہے۔

ڈیزل کی ایکس ریفائنری نرخ میں 9 روپے 57 پیسے کی کمی ہوئی ہے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 164 روپے 92 پیسے سے کم ہوکر 155 روپے 35 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔

حتمی فیصلہ

اس طرح پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نرخوں میں بڑی کمی کا امکان ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...