وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے رابطہ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعتی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار
دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت
اس موقع پر پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان
علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعتی نے علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ صومالیہ اور یمن کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
امن و ترقی کے فروغ کا عزم
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔








