وزیراعلیٰ مریم نواز کا سٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر شمشاد اختر کے انتقال پر اظہار افسوس
انتقال پر افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دلی ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ شمشاد اختر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔








