پنجاب میں منفر دسہولت “آن دی گو بازار” عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے
سستی اشیاء اور معیاری مال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سستی اشیاء.....معیاری مال، عوام خوش… دکاندار خوشحال، ’’تھینک یو ویری مچ وزیراعلیٰ مریم نواز‘‘۔ پنجاب میں ملک کا پہلا اور منفرد "آن دی گو بازار" عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ "سی ایم سہولت آن دی گو" بازار میں ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار مل رہا ہے اور شہریوں کو معیاری اور سستی اشیا دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل ٹیم کی قونصل جنرل آف پاکستان کے قونصل جنرل سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
بازیابی کا عمل
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریڑھی بانوں کو 400 سے زائد سٹالز کی اوپن قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ دی گئی۔ لاہور میں پہلے مرحلے میں 10 مقامات پر "سہولت آن دی گو بازار" کھل گئے ہیں۔ گلشن راوی، شادمان، مادر ملت، مدینہ مارکیٹ، ٹاؤن شپ، سندر روڈ، کوٹھا پنڈ فیصل ٹاؤن کے ساتھ ساتھ کھاڑک نالہ، اعوان ٹاؤن، ویلنشیا اور شاہدرہ میں بھی "سہولت آن دی گو بازار" فعال ہو گئے ہیں۔ یہاں پھل، سبزیاں، چکن اور کریانہ مصنوعات ڈی سی ریٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا جشن آزادی پر ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان
تحفظات اور سہولیات
"سہولت آن دی گو بازار" میں سیکیورٹی، واش روم اور صفائی کا شاندار اور بہترین نظام موجود ہے۔ اس کے علاوہ، ڈرائیو تھرو خریداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ فروری تک لاہور میں مزید 5 مقامات پر "سہولت آن دی گو بازار" فنکشنل کیے جائیں گے، جن میں برکی، صدر، نشتر ٹاؤن، رائے ونڈ فیز ٹو، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور فیروز والا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت خودکشی کی طرف بڑھ رہی ہے، نئے چیف جسٹس کو سوشل میڈیا کے ذریعے کیوں بلیک میل کیا جا رہا ہے ۔۔؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
دکانداروں کی خوشی
دکانداروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ مریم نواز! اب ہم ریڑھی والے نہیں بلکہ اپنی دکان کے باقاعدہ مالک بن چکے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ریڑھیوں کو ہٹانے کی بجائے باوقار اور باقاعدہ سسٹم بنانے کی کوشش کی۔ "سہولت آن دی گو بازار" کے ذریعے رمضان بازاروں میں ملنے والی سستی اشیاء سال بھر دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے گلگت کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، تمام ہوٹلز بند، تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے
وزیراعلیٰ کا وژن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ "سہولت آن دی گو بازار" نواز شریف کے کلین اور خوبصورت لاہور کا وژن ہے۔ ریڑھی بانوں کو دکانیں ملنے پر جو خوشی ہورہی ہے، اسے وہ محسوس کرسکتی ہیں۔ ہر ریڑھی بان اب فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس کی اپنی دکان ہے۔ حقیقی ترقی وہی ہے جس میں ہر غریب محنت کش بھی مستفید ہو۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں "سہولت آن دی گو بازار" جیسے پراجیکٹ لائیں گے۔
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی کوششیں
چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے کہا کہ "سہولت آن دی گو بازار" بننے سے رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کی ضرورت بھی کم ہوگی۔








