نئے سال کے آغاز سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ روکنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں نئے داخلتی قوانین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال کے آغاز یعنی یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاتون نے چین کے پرسکون دیہی علاقے میں کیوں رہائش اختیار کر لی؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں
وزیر داخلہ کے احکامات
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق، وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ ایم ٹیگ کے لیے مختلف مقامات پر 16 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
ایم ٹیگ کی تقسیم
’’جیو نویز‘‘ کے مطابق، ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ 14 نومبر سے اب تک تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔ بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ٹیگ ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جائے گی، جو مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر نصب کیے جائیں گے۔ یکم جنوری سے ٹیگ ریڈرز فعال کر دیئے جائیں گے۔








