کابل : دھماکے میں اہم عہدیدار ہلاک، بیٹا زخمی
دھماکے میں اہم عہدیدار کی ہلاکت
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے میں اہم عہدیدار کی ہلاکت کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا، حامد میر نے علامہ اقبال کی نصحیت یاد دلا دی
ہلاک ہونے والے کی شناخت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق افغان طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عبد الحق واثق کے معاون کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مولوی نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز فضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کررہی ہیں:عظمیٰ بخاری
دھماکے کی تفصیلات
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کے روز کابل کے علاقے بوٹخاک میں مولوی نعمان کے گھر کے اندر پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں مولوی نعمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔
طالبان حکام کا خاموشی
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دھماکے کی وجہ واضح کی گئی ہے تاہم شبہ ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔








