برطانیہ نے سیاسی پناہ سے متعلق قوانین پر عمل نہ کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا
برطانیہ کا نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
لندن (خصوصی رپورٹ) برطانیہ نے سیاسی پناہ سے متعلق قوانین پر عمل نہ کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں انسپکٹر کی جانب سے بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ
کانگو پر ویزا پابندیاں
تفصیلات کے مطابق، برطانیہ نے جمہوریہ کانگو پر ویزا پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگو غیر قانونی تارکین وطن اور مجرم واپس لینے پر آمادہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ برطانوی وزرا کے مطابق کانگو نومبر میں اعلان کردہ نئے اسائلم قواعد پر عمل میں ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
فاسٹ ٹریک ویزا سہولت کا خاتمہ
’’جنگ‘‘ نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کانگو کے شہری فاسٹ ٹریک ویزا سہولت حاصل نہیں کر سکیں گے۔ کانگو کے سیاستدانوں اور وی آئی پیز کو برطانیہ میں خصوصی سہولت نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
دیگر ممالک کی صورتحال
برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق انگولا اور نمیبیا اپنے شہری واپس لینے پر رضامند ہیں اور اس وجہ سے وہ ویزا پابندیوں سے بچ گئے ہیں۔ نئے معاہدوں کی صورت میں ہزاروں افراد کو برطانیہ سے نکالا جا سکتا ہے۔ پناہ گزینوں کو عارضی اسٹیٹس دیا جائے گا، مگر رہائش کی ضمانت نہیں ہوگی۔
ویزا ایمرجنسی بریک کا انتباہ
برطانوی وزیر داخلہ نے شہری واپس نہ لینے والے ممالک پر ویزا ایمرجنسی بریک لگانے کا انتباہ دیا تھا۔ وزیر داخلہ شبانہ محمود نے دیگر ممالک پر بھی پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔








