میرا بیٹا میرے سامنے ڈانس کر رہا ہے،،لائیو پروگرام کے دوران شیرافضل مروت کو انٹرویو اچانک روکنا پڑ گیا ،ویڈیووائرل
دلچسپ صورتحال کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مقبول پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پروگرام کے دوران رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا بیٹا اچانک ان کے سامنے آ کر ناچنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: مغوی رکن اسمبلی شدید زخمی حالت میں کھیتوں سے مل گیا، حالت تشویشناک
انٹرویو میں خلل
پروگرام کے میزبان عادل نظامی شیر افضل مروت سے سیاسی معاملات پر گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کا بیٹا ناچنے لگا۔ بچے کی اس معصوم حرکت کے باعث انٹرویو کو چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: جو کوئی کسی سیاسی جماعت کا آلۂ کار بنے اسے سرکاری نوکری سے ہی فارغ کردینا چاہیے مگر سوال یہ ہے ”بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا“
شیر افضل مروت کا رد عمل
شیر افضل مروت نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کی منت کی اور اسے واپس جانے کو کہا۔ اس دوران پروگرام میں شریک سامعہ خان بھی اپنی ہنسی نہ روک سکیں جبکہ میزبان عادل نظامی نے کہا کہ ’’آج کل اس طرح کی ویڈیوز بہت سامنے آ رہی ہیں، آپ انہیں ڈانس کرنے دیں لیکن کچھ دور جانے کا کہہ دیں‘‘۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال کی بھی ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی تھی ۔
ویڈیو ملاحظہ کریں








