بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پر ہوگا، اگر وہ ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جو بھی ہوگا وہ برابری کی سطح پر ہوگا، بھارتی ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال میں داخل
پریس کانفرنس کی تفصیلات
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈر 19 ٹیم کے رویے پر آئی سی سی سے بات ہوگی، آئی سی سی کو بھارتی رویے پر لکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، سیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے
پی ایس ایل کی تیاری
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے وسیم اکرم کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے، 26 مارچ کے بجائے پی ایس ایل 23 مارچ سے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ تمام فرنچائز کی مشاورت سے 23 مارچ کو پی ایس ایل شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کیا ریلیف ملے گا؟ اہم خبر آگئی
ملتان سلطان کی نیلامی
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد ملتان سلطان کی نیلامی کریں گے، ملتان سلطانز کو اس سال پی سی بی خود آپریٹ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، بھارت وکلاء انجمنوں کو قانون کی طاقت بھی استعمال کرنی چاہیے، سفید پتلون اور گلابی شرٹ میں ملبوس بزرگ نے بتایا وہ کرکٹ کے پرانے سیوک ہیں
پی ایس ایل کے نئے ٹیموں کی بڈنگ
پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے لیے 10 پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے، پی ایس ایل ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز کو قرضوں اور سود در سود کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کیلئے سادگی کو اپناتے ہوئے خود کفالت اور خودانحصاری کی منزل کی جانب گامزن کیا جائے
جنوری کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ جنوری ہمارے لیے اہم ہے، ہماری ٹیمیں اچھی فروخت ہوں گی۔ نیوز چینل کو اسپورٹس ایونٹ کی کوریج کے لیے وزیر اطلاعات سے درخواست کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
پاکستان شاہینز کا مستقبل
کرکٹ اکیڈمی کو ریجن کی بہترین اکیڈمی بنانے کا ہدف ہے، پاکستان شاہینز کو بھی ہم بہت مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
ریڈ بال کے کوچ کا فیصلہ
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ریڈ بال کے کوچ کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، ٹیم اس پر کام کر رہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے اب تک تین ہی ٹی ٹوئنٹی شیڈولڈ ہیں۔








