بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پر ہوگا، اگر وہ ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جو بھی ہوگا وہ برابری کی سطح پر ہوگا، بھارتی ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے مرنے والے دونوں افراد کی شناخت ہوگئی، ایک پاکستانی اور دوسرا بھارتی شہری نکلا
پریس کانفرنس کی تفصیلات
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈر 19 ٹیم کے رویے پر آئی سی سی سے بات ہوگی، آئی سی سی کو بھارتی رویے پر لکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں 38 نرسنگ کالجز جعلی قرار، پنجاب کے 25، سندھ کے 5 اور خیبر پختونخوا کے 2 کالجز شامل
پی ایس ایل کی تیاری
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے وسیم اکرم کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے، 26 مارچ کے بجائے پی ایس ایل 23 مارچ سے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ تمام فرنچائز کی مشاورت سے 23 مارچ کو پی ایس ایل شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کلین انرجی کے میدان میں پنجاب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، لاہور میں 4 اور فیصل آباد میں 2 بائیو گیس پلانٹس لگانے کی منظوری
ملتان سلطان کی نیلامی
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد ملتان سلطان کی نیلامی کریں گے، ملتان سلطانز کو اس سال پی سی بی خود آپریٹ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، شادی کی تصاویر سامنے آگئیں
پی ایس ایل کے نئے ٹیموں کی بڈنگ
پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے لیے 10 پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے، پی ایس ایل ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے: اسحاق ڈار
جنوری کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ جنوری ہمارے لیے اہم ہے، ہماری ٹیمیں اچھی فروخت ہوں گی۔ نیوز چینل کو اسپورٹس ایونٹ کی کوریج کے لیے وزیر اطلاعات سے درخواست کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹا! درویش کی پھونک میں بڑا اثر ہوتا ہے
پاکستان شاہینز کا مستقبل
کرکٹ اکیڈمی کو ریجن کی بہترین اکیڈمی بنانے کا ہدف ہے، پاکستان شاہینز کو بھی ہم بہت مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
ریڈ بال کے کوچ کا فیصلہ
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ریڈ بال کے کوچ کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، ٹیم اس پر کام کر رہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے اب تک تین ہی ٹی ٹوئنٹی شیڈولڈ ہیں۔








