اللہ نے ملاملٹری الائنس فطری طور پر بنایا ہے، طاہر محمود اشرفی کا ناقدین کو جواب
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا بیان
جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ملاملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
پاکستان کی داخلی استحکام کی ضرورت
جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت داخلی استحکام کی ضرورت ہے، آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی مؤرخ صدیوں تک لکھتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت فیصلے میں وجوہات نہیں، کیس واپس بھیج دیتے ہیں کہ فیصلہ کرکے وجوہات دیں، چیف جسٹس عامر فاروق کے بریت کی درخواستوں پر ریمارکس
پاکستانی میزائل اور عالمی منظرنامہ
حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ دنیا نے ہمیشہ اسلامی ممالک پر میزائل گرتے دیکھے، پہلی بار دنیا نے پاکستانی میزائل بھارت پر گرتے دیکھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جی ایس پی پلس کے 4 دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے: اسحاق ڈار
دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں
ان کا کہنا تھا کہ ملاملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے 70 فیصد حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں، پاک فوج اور قوم ملک کر دہشت گردی کو ختم کریں گے، پاکستان اپنے سے چھ گنا بڑے ملک کو شکست دے سکتا ہے تو دہشت گردی کو بھی شکست دے سکتا ہے۔
مشاورت کے امکانات
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کر لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان ن لیگ کے حلیف رہے ہیں، مستقبل میں بھی حلیف ہوں گے۔








