دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کی انتخابات پر پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی نے 10 لاکھ مانگے، جتنے ہوئے دیئے لیکن پھر بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا، بوڑھی ماں عدالت پہنچ گئی
سندھ میں صحت کی بہتری
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں صحت کی بہتر سہولیات ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا ہے، شعبہ صحت میں سندھ حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کارگوز کی منتقلی کا منصوبہ منظور، زرمبادلہ میں 1 ارب ڈالر کی بچت کا امکان
بچوں کی شرح اموات میں کمی
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات کم ہوئی ہے، بچوں کی زندگیاں بچانا اولین ترجیح ہے۔ دیگر صوبوں کا سندھ سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت وہ کام کررہی ہے جو دوسرے صوبوں میں نہیں ہو رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرآپ کو جس تکلیف ہورہی ہے شاید ان بے گناہوں کی آہ ہو سکتی ہے، تھانہ شادمان کیس میں دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کو دل کی تکلیف پر وکلا کی گفتگو
معاشی چیلنجز اور عوام کی خوشحالی
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ابھی بھی معاشی مشکلات کا شکار ہے، ملکی معیشت کی ترقی کا تب پتہ چلے گا جب عام آدمی خوشحال ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام عوام کی قوت خرید میں کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سولجر بازار میں گیس لیکیج دھماکے سے منہدم عمارت کا مالک گرفتار
ڈیفالٹ سے بچنے کی ضرورت
بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ملک ڈیفالٹ سے بچا ہے۔ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹلنے کے بعد اب مزید معیشت کو بہتر کرنا ہوگا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے عوام کو بہترین سہولیات دینا ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں
سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری
انہوں نے کہا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی۔ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی، اور اپوزیشن کی جماعتوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئرایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا۔
سیاسی مفاہمت کی ضرورت
بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر وفد بھیجنے پر نوازشریف کے شکرگزار ہیں، اور سیاسی مفاہمت کیلئے صدر زرداری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔
انتخابی اصلاحات کی ضرورت
بلاول بھٹو نے کہا کہ نئے الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کرنی ہوں گی، اور الیکشن کا ایسا نظام ہونا چاہئے جس پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہو۔ انہوں نے کہا کہ دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے۔








