دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کی انتخابات پر پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی
سندھ میں صحت کی بہتری
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں صحت کی بہتر سہولیات ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت کام ہوا ہے، شعبہ صحت میں سندھ حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی
بچوں کی شرح اموات میں کمی
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات کم ہوئی ہے، بچوں کی زندگیاں بچانا اولین ترجیح ہے۔ دیگر صوبوں کا سندھ سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت وہ کام کررہی ہے جو دوسرے صوبوں میں نہیں ہو رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے، شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے، آئی جی پنجاب
معاشی چیلنجز اور عوام کی خوشحالی
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ابھی بھی معاشی مشکلات کا شکار ہے، ملکی معیشت کی ترقی کا تب پتہ چلے گا جب عام آدمی خوشحال ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام عوام کی قوت خرید میں کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار کے درمیان لڑائی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
ڈیفالٹ سے بچنے کی ضرورت
بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ملک ڈیفالٹ سے بچا ہے۔ ڈیفالٹ کا خطرہ ٹلنے کے بعد اب مزید معیشت کو بہتر کرنا ہوگا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے عوام کو بہترین سہولیات دینا ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں اخبارات، ٹی وی، ورزش کا سامان نہیں دیا جارہا، لباس اور بستر دینے میں تاخیر، معالج سے چیک اپ نہیں کرایا جارہا، عمران خان
سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری
انہوں نے کہا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی۔ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی، اور اپوزیشن کی جماعتوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم
سیاسی مفاہمت کی ضرورت
بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر وفد بھیجنے پر نوازشریف کے شکرگزار ہیں، اور سیاسی مفاہمت کیلئے صدر زرداری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔
انتخابی اصلاحات کی ضرورت
بلاول بھٹو نے کہا کہ نئے الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کرنی ہوں گی، اور الیکشن کا ایسا نظام ہونا چاہئے جس پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہو۔ انہوں نے کہا کہ دیوار پر لکھا ہے الیکشن جلد نہیں ہوں گے۔








